They are FRAUD. This is a Pakistani Website: www.etihadgroupofcompanies.com They stole money
اتحاد گروپ اف کمپینی جیسی اور بہت سی کمپنی ہیں جو اپنا نام تبدیل کرکے فراڈ کرتی رہتی ہیں، لیکن انکا طریقہ کار نہیں بدلتا۔ آج انکی ایک ویب سائٹ ہے، کل کسی اور نام سے ایک اور ویب سائٹ بن جائے گی۔ یوں انکا دھندا جاری رہتا ہے۔ لیکن جو بات آپکو فراڈ سے بچا سکتی ہے وہ میں عرض کرتا ہوں۔ کوئی بھی کمپنی جب آپکو دبئی یا کسی اور ملک میں ملازمت دے گی، پہلے وہ آپکو جاب لیٹر ایشو کرے گی۔ حکومت دبئی کے مطابق جاب لیٹر ایک خاص طرز کا ہو گا۔ اس میں عربی اور انگریزی لکھی ہو گی۔ اس کے نیچے باقاعدہ کمپنی مالک کے دستخط ہوں گے۔ جاب لیٹر یہ ہے: جب آپکو لیٹر مل جائے، اس کے بعد آپ نے میڈیکل کروانا ہے۔ میڈیکل کہاں سے کروایا جائے؟ اس کی تفصیل بھی ساتھ درج ہو گی۔ دبئی حکومت کی ویب سائٹ میں چیک کر لیں کہ جہاں سے آپ میڈیکل کروا رہے ہیں، وہ رجسٹرڈ ہے یا نہیں۔ یہ بات یاد رکھیں۔ فراڈ کرنے والے ایک دو لاکھ کا فراڈ نہیں کرتے۔ چند روپے، چند ہزار روپے بھی ان کے لیے غنیمت ہیں۔ اتحاد گروپ آف کمپنیز صرف ۹۰۰۰ روپے کا فراڈ کرتی ہے۔ ہر بندے سے اتنے پیسے لے کر انکا کام چلتا...